محکمہ موسمیات نے 7 سے 9 ستمبر کے دوران کراچی میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران شہر میں کہیں تیز اور کہیں شدید موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں اور جکھڑ چلنے کا امکان ہے،بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 6 سے 9 ستمبر کے دوران تھرپارکر،مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، کراچی، ٹھٹھہ، بدین سجاول، جامشورو، دادو، کشمور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور گھوٹکی میں اکثر مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی بھی توقع ہے۔






















