کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم محسوس ہورہی ہے، آج شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے رات کے اوقات میں بوندا باندی کی پیشگوئی کردی، فی الحال شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی، آج درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوگی تاہم فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔






















