محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون کا اگلا سلسلہ 29 اگست سے داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اگلےدو روز تک زیادہ بارشوں کا امکان نہیں،29 اگست سےمون سون کا اگلا اسپیل پاکستان میں داخل ہوگا،ستمبر کےپہلےہفتےمیں ملک کےمختلف مقامات پرموسلادھاربارش اورسیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہرکردیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا چناب اور ستلج سے بڑے سیلابی ریلے گزرچکے،پیچھے پانی کم ہے،سیلاب سے دو چار علاقوں میں فی الحال بارشوں کا خدشہ نہیں۔
اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ابھی تک بارشوں میں 800 اموات اور 1100 زخمی ہوئے، ملک میں حالیہ مون سون کے 7 سپیل گزر چکے ہیں،مون سون کا 8واں سپیل آنے والا ہے، 8 واں سپیل 2 سے 11 ستمبر تک رہے گا،موجودہ سال کے مقابلے اگلے سال میں 22 فیصد زائد بارشیں ہو سکتی ہیں۔



















