دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پراپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔
یوم آزادی کے موقع پرگوگل نے اپنےڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز حلالی پرچم کو نیلے آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا،پس منظر میں نیلے آسمان پر سفید بادلوں میں گوگل لکھا نظر آرہا ہے۔

گول کمپنی دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈ بنانے والی اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا ہے۔
خیال رہےکہ گوگل سال 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے،سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اورمینار پاکستان سے مزیّن سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔






















