وزیر دفاع خواجہ آصف نے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کو ہونیوالے نقصان سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کروادیں۔ خواجہ آصف کہتے ہیں بھارتی طیاروں کے سوا پاکستان کی فضائی حدود تمام ایئر لائنز کیلئے کھلی ہیں، وطن عزیز کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔وزیر دفاع و ہوابازی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو 4 ارب 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون 2025ء تک بند رہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش کے باعث یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، پاکستان کی فضائی ٹریفک میں بھی تقریباً 20 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں کے سوا پاکستان کی فضائی حدود تمام ایئرلائنز کیلئے کھلی ہیں۔



















