لاہور کے علاقے شفیق آبادمیں والد سے پیسے نہ منگوانے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کی مطابق واقعہ کامقدمہ متاثرہ خاتون کےچچا کی مدعیت میں تھانہ شفیق آبادمیں درج کر لیا گیا ہے،مقدمےکے مطابق شوہر انورمحمود اورسسر غلام حسین جوئے کےپیسے ہارنے پر بہو کو اسکے والد سے پیسےمنگوانےکا مطالبہ کرتے رہے بہو نے اپنے والد سے پیسےنہ منگوائے تو شوہر تشدد کرنے لگا۔
شوہر انور محمود نے اپنی بیوی کو بالوں سے پکڑا اورسر دیوار میں دے مارا جس سے سر پر گہری چوٹ آئی شوہر نےطیش میں آکرتشدد کیا۔شوہر اور سسر تشدد کے بعد موقع سے فرار ہو گئے،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔






















