گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت مال بنانے میں مصروف ہے،سانحہ 9 مئی سے متعلق عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی اور گندم کے بعد سولر کا اسکینڈل ہوا ہے،صوبہ میں 50،50 ارب کے اسکینڈل آرہے ہیں۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی سے متعلق عدالتی فیصلوں کا احترام کرتےہیں،ایک بارات لاہور گئی اور فارم ہاؤس سے سینیٹر اٹھا لائی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اپنے گفتگو میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں تحریک چلانے کا دم نہیں ہے،پی ٹی آئی پر امن احتجاج کرسکتی ہے ،جو قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔






















