گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گیا،این ڈی ایم اے نے عوام غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کر دی۔
نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نےخبردارکیا ہےکہ کشمیر میں مظفرآباد،وادی نیلم، حویلی، باغ اور پونچھ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، کوہستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،چترال میں جگلوٹ سکردو روڈ، شاہراہ قراقرم اوردیگر پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں متاثرہوسکتی ہیں۔
گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، درجنوں مکانات تباہ، متعدد سیاح لاپتہ
این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ گلگت بلتستان میں کوہستان روڈ،کولائی پالس روڈ،جگلوٹ روڈ،نگر روڈ،ہنزہ روڈ،تتہ پانی روڈ،روندو اور سکردومیں جگلوٹ سکردو روڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،تمام ریسکیو اداروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اہلکار،مشینری اور ریسکیو ٹیمیں تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔






















