سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھبیس ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اٹک جیل میں کیس کی سماعت کی۔
خیال رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پوا ہونے پر اٹک جیل میں ہی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر بدھ کو دوبارہ اس مقدمے کی سماعت ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی تھی۔
عمران خان نے گذشتہ سماعت کا اٹک جیل عدالت منتقلی کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
دوسری جانب آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین سائفر کیس میں گرفتار وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کردی۔