پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،تیز بارش کے بعد لاہور میں سموگ چھٹی ہوگئی۔
لاہور کے مختلف مقامات پر تیز بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا،قصور شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا،جس کے بعد اسموگ میں بھی ختم ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ژا لہ باری جبکہ پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اُدھر ملتان کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش جبکہ ساہیوال اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ،ڈسکہ اور قریبی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے بعدملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔