امریکا نے طالبان رجیم کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امورکی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ امریکا افغان طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔
Spoke today with Pakistan Foreign Secretary Baloch to express condolences for lives lost in the recent conflict between Pakistan and the Taliban. We continue to monitor the situation closely and expressed support for Pakistan’s right to defend itself against Taliban attacks.
— Allison M. Hooker (@UnderSecStateP) February 27, 2026
ایلیسن ہوکر کا کہنا ہے کہ پاک افغان کشیدگی پر انکی آمنہ بلوچ سے ٹیلی فون پرگفتگو ہوئی، جس میں حالیہ صورتحال اور کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا،امریکا صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کو طالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ ٹھیک کررہا ہے،اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔






















