خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں پولیس تنصیبات پر فتنہ الخواج کے حملے،تھانہ متنی چوکی، تھانہ بدھ بیر، بنوں کنگر اور کاشو پل، ضلع خیبر تکیہ پولیس پوسٹ پرحملہ کیاگیا
حکام کے مطابق حملوں میں 2 پولیس اہلکار اور 6شہری زخمی ہوئےدہشت گردوں نے حملے میں دستی بم اور چھوٹے بڑے ہتھیار استعمال کیے،پولیس نے فتنہ الخوارج کےحملے پسپا کر دئیے
آئی جی کےپی کےذولفقارحمیدکا کہنا ہےپولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں دشمن کے ایسے بزدلانہ ہتھکنڈے امن کی راہ سے پیچھے نہیں ہٹا سکتےبزدلانہ دہشتگرد نہتے عوام پر ظلم کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتےعوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے فتنہ الخوارج کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔






















