افغان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی موثرکارروائی،331 کارندے ہلاک،500 خوارج زخمی ہوگئے۔
عطاءاللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق سےمتعلق تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری کر دیں، وفاقی وزیراطلاعات کےمطابق پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی میں افغان طالبان کے 331کارندے ہلاک جبکہ 500 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔
Operation Ghazb lil Haq
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 28, 2026
Update 0900 hours 28 Feb
✅*Summary of Afg Taliban losses*
▪️331 Killed,
▪️500 + Injured,
▪️104 Check posts destroyed,
▪️22 Post Captured,
▪️163 Tanks and Armed vehs Destroyed
▪️37 Locs across Afg eff tgt by air
عطاءاللہ تارڑ نےمزید بتایا کہ اس دوران افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں،پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کی22چیک پوسٹوں پرقبضہ کیا،پاکستان نے طالبان رجیم کے 163ٹینک اور گاڑیاں تباہ کیں،افغانستان میں37مقامات کوفضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایاگیا۔
طالبان رجیم کوپاک افغان سرحد پربلااشتعال جارحیت کےبعدہرمحاذپرپسپائی کاسامنا،پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سیکٹرمیں افغانستان کی رحیم تھانہ پوسٹ کومکمل تباہ کردیا،پاک فوج کی جانب سے کسی بھی سولین ہدف یا آبادی کونشانہ نہیں بنایاجارہا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان طالبان رجیم کوبلااشتعال جارحیت پربھرپوراورمؤثرجواب دیا جا رہا ہے،پاک فوج نےمیرانشاہ کےقریب افغان طالبان کے پوسٹ ٹاورکو انتہائی مہارت سے تباہ کردیا، آپریشن غضب للحق تاحال جاری،اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
اِدھر پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث پشاور سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی،جبکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افغان باشندوں کے خلاف بھی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں ۔






















