امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےحماس کی جانب سے جنگ بندی کیلئے مذاکرات پرآمادگی کا خیرمقدم کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہا آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے،غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا باقی ہے،ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا،ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرسکتا ہے،اسرائیلی وزیراعظم سے ایران سے متعلق بات کروں گا۔
مزیدکہا ہم نےامریکا کی طاقت کو بحال کیا۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں،امریکی عوام نے ہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا،پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب مزید جدید کر رہے ہیں،امریکی اسٹاک مارکیٹ آج بلند ترین سطح پر ہے،ٹیکس اوراخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پاس ہونے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب کےدوران بی ٹو بمبارطیاروں کی پرواز بھی دیکھی گئی،امریکی جنگی طیاروں نے ایران پر حملوں میں حصہ لیا تھا۔





















