محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 یا 6 جولائی سے سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارشیں متوقع ہیں۔
نمائندہ سماء خورشید عالم سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ کراچی والے تیاری کرلیں مون سون کا ایک اور اسپیل آنے والا ہے، 5 یا 6 جولائی کو سندھ میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی انٹری متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 7 یا8 جولائی کو کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، کچھ دنوں تک کراچی کا موسم ابر آلود رہے گا، پہلے اسپیل میں اچھی بارش ہوئی، چوکنگ پوائنٹس پر اربن فلڈنگ دیکھی گئی۔






















