لاہورمیں اسموگ کے باعث شہریوں کی بینائی متاثر ہونے لگی۔ شہر کے مختلف اسپتالوں میں آنکھوں میں جلن، پانی بہنے کے درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے۔
رپورٹس کے مطابق سماء کے نمائندےسےلاہور میں قائم امراض چشم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں اسموگ کے باعث آنکھوں میں تکلیف کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں شہر میں موٹرسائیکل سواراسموگ کے باعث شدید متاثر ہونےلگے لاہور کے سرکاری ونجی اسپتالوں کے امراض چشم وارڈز میں مریضوں کارش لگ گیا ہےآنکھوں سے پانی بہنے،جلن، دھندلا نظر آنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ لاہور میں سموگ کا راج،ایس وی پیز کی کیخلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم
پرنسپل کالج آف ایپتھالمولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کا کہنا تھا کہ اسموگ میں شہری عینک کا استعمال لازمی کریں موٹرسائیکل سواراسموگ سےبچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں آنکھوں کو بار بار صاف پانی سے دھوئیں ڈاکٹر سے مشورے کے مطابق راپس استعمال کریں،اسموگ سے کورنیا متاثر ہوسکتا ہےدھندلا نظر آنا شروع ہوتو فوری ماہرامراض چشم کو چیک کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ لاہور میں سموگ کا راج،ایس وی پیز کی کیخلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم
ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے احتیاط سے ہی آنکھوں کے مسائل پر قابو ممکن ہے۔ سفر کے دوران چشمے کا استعمال لازمی کریں موٹرسائیکل سوار خاص خیال رکھیں صاف پانی سے بار بار آنکھیں دھوئیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ماحولیاتی آلودگی میں لاہور دوسرے نمبر پرآگیا
اسموگ سے لاہور کے رہائشی آنکھوں کی مختلف ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے احتیاط سے ہی آنکھوں کے مسائل پر قابو ممکن ہے۔ سفر کے دوران چشمے کا استعمال لازمی کریں موٹرسائیکل سوار خاص خیال رکھیں صاف پانی سے بار بار آنکھیں دھوئیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے۔ اسموگ سے لاہور کے رہائشی آنکھوں کی مختلف قسم کی الرجی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔اکتوبر شروع ہوتے ہی لاہور کے دروازے پر آلودگی نے دستک دیدی
خیال رہے کہ لاہور میں سموگ نے پنجے گاڑھ لیئے ہیں ایئرکوالٹی انڈیکس تین سو تک عبور کر گیا تھاوزیرماحولیات نےبڑھتی سموگ کے خطرات کے پیش نظر عرصہ دراز سے خراب دس ایئر مانیٹرنگ سینسرز کو فعال بنانے کے لئے جلد اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ محکمہ ماحولیات نے فضا کو آلودہ کرنےوالی 18 فیکٹریاں سیل کر دیں
لاہو آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آیا تھالاہور کاعلاقہ ڈیفنس تین سونو ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گیا تھا اکتوبر کےاختتام اور نومبرکےآغازکےساتھ سموگ میں شدت آنےکاامکان تھا۔