ماحولیاتی آلودگی میں لاہور دوسرے نمبر پرآگیا۔
آج صبح سویرے اسموگ کی شرح گزشتہ دنوں کی نسبت کم ہو گئی۔مگر شہر میں اسموگ کے گہرے بادلوں کا بسیرا اب بھی برقرار ہے۔
فضائی آلودگی کی شرح اس وقت 351 ہے،پولوگراؤنڈ کینٹ کے اطراف میں آلودگی کی شرح 409 فیصد ہے، اپر مال کینال روڈ میں فضائی آلودگی کی شرح 407 ہے۔
دوسری جانب لاہور میں سموگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں،آٹھ زونزمیں اڑتالیس انفورسمنٹ انسپیکٹرزکی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سربراہی میں کاروائیاں کی جائیں گی۔