ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کہتی ہیں کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی جیت عوام کے ووٹ اور اعتماد کا نتیجہ ہے، ن لیگ اور عظمیٰ بخاری جیسے کردار وہ ہیں جن کی سیاست ووٹ چوری، سلیکشن اور جعلی مینڈیٹ کے سہارے زندہ ہے، ن لیگ عوام کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے، کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ اشتہارات، بیانات اور فیک ترقی کے دعوے اب مزید نہیں چل سکتے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی جیت عوام کے ووٹ اور اعتماد کا نتیجہ ہے، ہم ووٹ سے آتے ہیں، فارم 47 سے نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری جیسے کردار کی سیاست ووٹ چوری کے سہارے زندہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا ذکر ہوتے ہی ان کے چہروں کا رنگ اُڑ جاتا ہے، ن لیگ عوام کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے، اُنہیں معلوم ہے کہ فیک ترقی کے دعوے اب مزید نہیں چل سکتے۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ عظمیٰ بخاری تنقید کے پیچھے چھپ کر اپنی چوری اور نااہلی پر پردہ ڈالنا چاہتی ہیں، عوام باشعور ہیں اور سندھ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہم نعرے نہیں لگاتے، خدمت کرتے ہیں، میدان سے نہیں بھاگتے۔



















