جنگی میدان سے راہ فرار کے بعد بھارت ایشیا کپ سے بھی بھاگ گیا۔ بھارتی بورڈ نے ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔
بھارت نے کھیل کو نفرت کا میدان بنا دیا، سیاست کو ڈھال بناکر بھارت ایشیا کپ سے بھاگ گیا، پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم انڈیا ایسا ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں، بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ بی سی سی آئی زبانی طور پر ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا ایشین کرکٹ کونسل کو بتا چکا ہے۔
اس سے قبل بھی بھارت کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھا چکا ہے، ایشیا کپ 2023 اور چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی نفرت کی وجہ سے پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کیا تھا، کھیلوں کو نفرت کی آگ میں جھونک دینا بھارت کا نیا ایجنڈا ہے جہاں اسپورٹس مین اسپرٹ دفن ہو چکی ہے۔





















