امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف سمیت غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ممالک کے رہنماؤں نے مسودے پر دستخط کردیئے۔
ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم شہبازشریف، سعودی عرب اور ترکیہ کے رہنماؤں نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔
اردن اور قازقستان کے رہنماؤں نے بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے، یواے ای اور ازبکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔ منگولیا، پیراگوائے اور قطر کے رہنماؤں نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔
انڈونیشیا اور ہنگری کے رہنماؤں نے بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے، بلغاریہ اور ازبکستان کے رہنماؤں نے بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے۔ ارجنٹائن اور آرمینیا کے رہنماؤں نے غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے۔
تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس کا مقصد جنگ بندی معاہدے کو پائیدار بنانا ہے، غزہ بورڈ آف پیس غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنائے گا، غزہ بورڈ آف پیس میں دنیا کے ٹاپ لیڈر ہیں، غزہ امن بورڈ میں بہت سے لوگ شامل ہونا چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ ختم ہونے کوہے، حماس نے غیرمسلح ہونے کا وعدہ کیا ہے، حماس کے لوگوں نے بچن سے ہی ہتھیار اٹھایا ہے، اگر حماس نے ہتھیار نہ پھینکے تو انہیں تباہ کردیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں بہت اچھے لوگ موجود ہیں،ان میں صلاحیت بھی ہے، میں نے دنیا میں 8جنگیں بند کرائی لیکن اقوام متحدہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، سمجھتے تھے یوکرین کا معاہدہ آسان ہوگالیکن وہ سب سے مشکل نکلا۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ بند کرائی، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں تھیں ، وزیراعظم پاکستان نے کہا میں نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں، ہم نے بہت سے ناممکن کام کئے۔ ہماری پوری ٹیم نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کیا۔





















