نیسلے نے پاکستان میں 60 ملین ڈالر اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت بزنس راؤنڈ ٹیبل منعقد ہوا جس میں عالمی کمپنیوں کے سی ای اوز اور سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے مواقع اور طویل مدتی ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق نیسلے نے پاکستان میں 60 ملین ڈالر اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو علاقائی پیداوار اور برآمدی مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ نیسلے کے تحت پاکستان سے 26 ممالک کو مصنوعات برآمد کی جائیں گی جبکہ کمپنی نے پاکستان کی معاشی سمت پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔




















