سانحہ گل پلازہ سے متاثرہ دکانداروں کے لیے سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نقصانات کے ازالے اور کاروبار کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ حکومت متاثرہ دکانداروں کو بلاسود قرض فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنے کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں۔
حکام کے مطابق بلاسود قرض کی حد متاثرہ دکانداروں کی کاروباری نوعیت اور بینک اسٹیٹمنٹ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی۔ یہ قرض کراچی چیمبر کی تجاویز اور بینکاری قواعد کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔
سندھ حکومت نے نقصانات کے تخمینے کے لیے کراچی چیمبر کو ذمہ داری سونپ دی ہے، جبکہ کراچی چیمبر نے گل پلازہ متاثرین کے کوائف کے اندراج کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کی مکمل معاونت کی جائے گی اور نقصانات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔






















