استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے جہانیاں کے بعد اپنے دوسرےسیاسی پاور شو حافظ آباد کے کولو تارڑ گراؤنڈ میںورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیروں سے پیسہ نکلوا کر غریبوں پر لگائیں گے۔
مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھائیوں،بزرگوں میں اپنی جماعت کی طرف سے ،قائدین کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں جتنی محبت سے آپ نے ہمارا استقبال کیا اس نے ہمارے دل جیت لیے ہیں جوٹی وی پروگرامز میں کہتے تھے یہ سارے لیڈرز اکٹھے ہوگئےلوگ کوئی نہیں ہیں لوگ جھنڈے اٹھائیں اور ان کے بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان کو سپراسٹار کی نہیں،سپرسسٹم کی ضرورت ہے،جہانگیر ترین
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 8فروری کو الیکشن کا اعلان ہوگیا ہےوہ لوگ آکر پھر کہیں گے ہمیں ایک اور موقع دوان سے پوچھنا ہے 7دفعہ پنجاب میں حکومت دی ہے8ویں بار کس منہ سے ووٹ مانگنے آرہے ہو7بار جھوٹے وعدے کیے ہیںان لوگوں کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی کل حافظ آباد میں اپنا دوسرا پاور شو کرے گی
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لوگ جو لوگوں سے وعدے کرتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں ایک وعدہ عوام سے پورا نہیں کیاان کے دور میں جتنی کرپشن ہوئی،غریب آدمی پستا چلاگیا2018میں پیٹرول کی قیمت95روپے لیٹر تھا آج پیٹرول 290روپے لیٹر ہے2018میں بجلی کی قیمت11روپے فی یونٹ تھاآج 60روپے کا یونٹ ہےچینی50روپے کلو تھی،آج 225روپے کی ہےآٹا کی قیمت37روپے کلو تھا،آج 200روپے ہےیہ فرق فرشتوں نے نہیں ڈالاانہوں نے ہی ڈالا ہےاب دوسروں کو کہتے ہیں پاکستان میں مہنگائی بہت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، عبدالعلیم خان
مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان سے پوچھیں ساڑھے3سال حکومت تمہاری رہی مہنگائی کی کس نے ہے انہوں نے ہی مہنگائی کی ہےانہوں نے مہنگائی کی ہے دوبارہ ان کو ووٹ دینا چاہیےیہ لوگ ووٹ مانگیں تو ان کو کہو مہنگائی تم نے کی ہےآئی پی پی کا من شور غریبوں کا منشور ہےمزدور کی تنخواہ 50ہزار روپے کی جائے گی پیٹرول آدھی قیمت پر ہوگاجن کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں وہ پٹرول ڈالوائیں بجلی کے جو بل آرہے ہیں وہ جان نکالنے کیلئے کافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار
استحکام پاکستان پارٹی کا منشور پیش کرتے ہوئے عبدالعلیم کان کا کہنا تھا کہ جس کے گھر300یونٹ بجلی آتی ہے وہ فری ہوگی غریبوں کے بل حکومت ادا کرے گی جو بجلی کا بل نہیں بھرسکتا اس کا بل حکومت دے گی بی آئی ایس پی میں پیسے اور زیادہ ڈالیں گےبجلی کے بل بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے ادا کریں گےمہنگا پیٹرول بڑی گاڑیوں والا لے گاآدھی قیمت پر پیٹرول موٹرسائیکل والوں کو دیں گے کچی آبادی کے مکینوں کے لیے خوشخبری ہےکچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق ملیں گےحکومت فلیٹ بناکر دے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:۔ نئے پاکستان کے سفر کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے، جہانگیر خان ترین
انہوں نے اپنے منشور میں مزید کہا کہ پنڈمیں جتنی سرکاری زمین ہے اس میں 3،3مرلے کے پلاٹ بنیں گےحکومت اس میں گھر بناکر دے گی بیروزگارنوجوانوں کیلئے نئی فیکٹریاں لگیں گی بیروزگارنوجوانوں کو قرضہ دیں گےبغیر سود اور آسان اقساط پر قرضہ دیں گےنوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے جب تک مستحکم پاکستان نہیں بنائے گی جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوگا نوجوان کامیاب ہوگا تو پاکستان کامیاب ہوگاخواتین کوگھروں میں بیٹھ کر روزگار مل سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ نئے پاکستان کے سفر کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے، جہانگیر خان ترین
حافظ آباد والوں کیلئے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نےاعلان کیا کہ یہاں ایک کڈنی اسپتال بنائیں گے،علیم خان پنجاب میں ایک کارڈیالوجی اسپتال بنائیں گےحافظ آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کا صاف پانی ہےہر گھر میں صاف پانی پہنچائیں گےہریونین کونسلز میں فلٹریشن پلانٹ لگائیں گےسب سے بہترین زراعت کیلئے کام جہانگیر ترین کررہے ہیں جہانگیرترین اپنی بہترین فصل اگارہے ہیں جو جیل میں ہے اس نےجہانگیرخان ترین سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، جہانگیر خان ترین
انہوں نے کہا جہانگیرترین کی سربراہی میں کسان پر سب سےزیادہ فوکس کریں گےاگر کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگاحافظ آباد میں ایگری کلچر یونیورسٹی کا کیمپس بنے گاجواعلان کیے ہیں ان پر عمل بھی کریں گے اور پہرا بھی دیں گے۔
حافظ آباد کے کولو تارڑ گراؤنڈمیں استحکام پاکستان پارٹی کا پنڈال سجایا گیا جہاں جنوبی پنجاب کے بعد سینٹرل پنجاب میں سیاسی پاور شو کا مظاہر ہ کیاگیا الیکشن کے اعلان کے بعد عوام میں جوش خروش بڑھ گیا ہے آئی پی پی کے ورکرزکنویشن کے پنڈال میں ہزاروں لوگ نے شرکت کو یقینی بنایاجلسہ گاہ میں لوگوں کا جوش و خروش عروج پر تھاپنڈال میں آئی پی پی جھنڈوں کی بہار اور پارٹی ترانوں کی آوازیں گونج رہیں تھیں۔جلسہ گاہ میں قافلوں کی آمدنےماحول بنا دیا۔
لوگوں نے جلسہ گاہ میں جہانگیرخان ترین اورعبدالعلیم ر خان کی تقریر اور پارٹی منشور کو سنا۔ آئی پی پی جلسہ گاہ میں مرکزی سیکرٹری جنرل آئی پی پی عامر محمود کیانی،سینئر رہنماء عون چوہدری ،اسحاق خاکوانی،ترجمان آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال، مراد راس اور دیگر سیاسی قیادت جلسہ گاہ اسٹیج پر موجود تھے۔