وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے باکسر عثمان وزیر کی مالی امداد اور سہولیات دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے باکسر عثمان وزیر نے ملاقات کی جس کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے جنگی جنون میں یہ پاکستان کی پہلی بڑی فتح ہے اور سندھ حکومت عثمان وزیر کو ورلڈ اوپن مقابلے میں لے کر آئے گی جس سے ان کی عالمی رینکنگ بہترہوگی۔
مراد علی شاہ نے باکسر عثمان وزیر کی مالی امداد اور سہولیات دینے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل کو ہدایت کی کہ انہیں بہترین ٹریننگ دلائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آپ کو بہترین باکسر بنائے گی۔
اس موقع پر عثمان وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو فتح والے باکسنگ گلوز پیش کیے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گلوز پہن کر "پنچ ایکشن" کیا۔
یاد رہے کہ عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو بینکاک میں پہلے راؤنڈ میں شکست دی تھی۔