استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کل حافظ آباد میں کولوتارڑ کےگراؤنڈ میں اپنا دوسرا سیاسی پاور شو کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے دوسرے سیاسی پاور شو کے انتطامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔جلسہ گاہ میں پارٹی قائدین کے بڑے بڑے پینا فلیکسزآویزاں کئےگئے ہیںجلسہ گاہ میں ایک بہت بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہےاستحکام پاکستان پارٹی کےقائدین تاریخی جلسےمیں اپنےمنشورکااعلان کریں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کل حافظ آباد میں نوجوانوں کیلئے ورکرز کنونشن منعقد کرنے جارہی ہے۔اس موقع میں یوتھ میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔حافظ آباد کے علاقےکولو تارڑ میں یوتھ کافی پرجوش نظر آرہی ہے جلسےکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، جہانگیر خان ترین
استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی پی پی کے دوسرے سیاسی پاور شو کے بارے میں کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوام سے اور عوام استحکام پاکستان پارٹی سے محبت کرتےہیںانتخاب میں شاہین ہی پرواز کرے گا، اور یہ پرواز سب دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، عبدالعلیم خان
خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنا پہلا سیاسی پاور جہانیاں میں کیا تھا جہاں آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کا منشور پیش کیا تھا ۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نےاپنی پارٹی منشور میں کہا تھا کہ برسراقتدار آکر کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300یونٹ تک بجلی فری دیں گے، ساڑھے 12ایکڑ تک کے کسان کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہوگی، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضے اور شہریوں میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حق دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ نئے پاکستان کے سفر کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے، جہانگیر خان ترین
استحکام پاکستان پارٹی کے سیاسی پاور شو میں عوام نےبھر پور شرکت کر کے جہانگیرخان ترین کی قیادت کو قبول کیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں گئی جن کے دلوں میں پاکستان کا درد نہیں تھا، ہم اس لئے اکٹھے ہورہے ہیں کہ ادھورا مشن پورا کیا جاسکے، ہار ماننے کو تیار نہیں، نئے پاکستان کے سفر کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے، ہمیں دشمنی نہیں کرنی، مخالفانہ بیانات اور انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ایسا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب 10، 12 سال پہلے دیکھاتھا اور شروع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار
استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب بھر میں اپنے سیاسی پاورشو اور جلسوں کا اعلان کیا ہوا ہے۔ جہاں وہ اپنے سیاسی جلسوں میں پارٹی منشور اور الیکشن کمپین کریں گے۔آئی پی پی کی جانب سے 28 اکتوبر سے 9 دسمبر تک جلسوں کا شیڈول بھی جاری گیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 9 اضلاع میں جلسے ہوں گے۔شیڈول کے مطابق 3 نومبر کو حافظ آباد اور 9 نومبر کو نارووال میں میدان سجے گا جبکہ 12 نومبر لیہ اور 17 نومبر کو قصور میں سیاسی میدان لگایا جائے گا۔20 نومبر کو گوجرانوالہ ، 24 کوجھنگ، 2 دسمبر ساہیوال اور 9 دسمبر کو فیصل آباد میں جلسے ہوں گے۔پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور پارٹی صدر عبدالعلیم خان جلسوں سے خطاب کریں گے۔