مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے پہلے نہروں کی منظوری دی، اب پیپلز پارٹی ووٹ بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مشیراطلاعات کے پی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی بتائے صدر آصف زرداری نے سندھ کے عوام کے پیٹھ میں چھرا گھونپا یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے، نہروں کیلئے آصف زرداری کی منظوری اور بلاول بھٹو زرداری کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری احتجاج کے بجائے اپنے والد سے پوچھیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی ، نہروں کا معاملہ سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اٹھایا تھا۔