پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان گزرتے ہوئے غیر رسمی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں شخصیات نے مصافحہ کیا اور کسی بات پر قہقہے بھی لگائے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں ے ایک دوسرے سے اچانک ہونے والی ملاقات کے دوران کھل دل سے مختصر گفتگو کی اور خیریت دریافت کی ۔
صحافی نے سوال کیا کہ اچھے تعلقات صرف سلام کی حد تک، ملک کیلئے بھی اکٹھے ہو جائیں، خواجہ آصف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضرور اکٹھے ہونا چائیے، ماضی کی روایات مختلف تھیں۔
بیرسٹر گوہر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں، ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں دہشت گردی کے خلاف اتفاق ہونا چاہیے، ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اتفاق ہونا چاہیئے۔