پولیس نے لیاقت پور میں 8 روز قبل لاپتا ہونےوالے بچے کے کیس کا معمہ حل کر لیاہے ، معصوم بچی کا قتل کسی اور نہیں بلکہ سگی چچی نے کیا ، تھانہ شیدانی پولیس نے قاتلہ کو تحویل میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق 13 مارچ کو پولیس نے لاپتہ 6 سالہ سبحان کے اغواء کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا، واقعہ تھانہ شیدانی کے علاقے موضع گلانی میں پیش آیا،ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کے والد نے ملزمہ کے مشکوک کردار بارے ملزمہ کے شوہر کو بتایا تھاجس کا ملزمہ کو رنج تھا، ملزمہ نے دیور سے بدلہ لینے کے لیے اس کے بیٹے کو قتل کیا۔