عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کے ریٹس میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوکر 320800 روپے کا ہوگیا،اس کے علاوہ 10گرام سونے کے بھائو 1543 روپے بڑھکر 275034 روپے ہوگئے
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر بڑھکر 3050 ڈالر پر جا پہنچا ہے۔