پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور اپنے چار شادیوں کے بیان پر وضاحت جاری کردی ہے۔
ان دنوں اداکار دانش تیمور حال ہی میں اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دیے گئے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
دانش تیمور نے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ مجھے 4 شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے، میں کر نہیں رہا ’فی الحال‘ یہ اور بات ہے۔
View this post on Instagram
لفظ فی الحال نے ایک برے تنازعے کو جنم دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی اہم شخصیات نے عائزہ خان کے دفاع میں دانش تیمور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا،
View this post on Instagram
صارفین کی جانب سے سخت تنقید پر دانش تیمور نے اپنے بیان کی وضاحت جاری کی ہے،کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ سب مجھ سے ناراض ہیں،کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ خان کی بے عزتی کی ہے، لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے،میں عائزہ سے بہت محبت کرتا ہوں،میں عام طور پر ’فی الحال‘ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتا ہوں،اس دوران الفاظ کا چناو درست نہیں تھا جس وجہ سے سب کی دل آزاری ہوئی،جس کے لیے میں سب سے معافی مانگتا ہوں۔
دانش تیمور کے ویڈیو بیان پر انکی اہلیہ نے کامنٹ سیکشن میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہم ہمیشہ اکھٹے رہیں۔
اداکار دانش تیمور آج کل نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان رابعہ انعم کے ہمراہ میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔