محکمہ موسمیات نے ماہ صیام کا آخری عشرہ گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ ماہ صیام کا آخری عشرہ گرم رہے گا۔ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 7 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آخر میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔