اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں کیلئے نیا ٹریبونل بنا دیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نئے سروس ٹریبونل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریبونل کا چئیرمین اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس اعظم خان اور جسٹس امین منہاس ٹریبونل کے رکن ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریبونل کے پاس ماتحت عدلیہ کے ججز کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا مکمل اختیار ہوگا۔
اس سے قبل جسٹس طارق جہانگیری ٹریبونل کے چئیرمین اور جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب طاہر ارکان تھے۔