عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1650 روپے کا اضافہ ہوگیا، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
امریکی ٹیرف اقدامات اور چین کی خریداری سے گولڈ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
صرافی ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1650 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 19 ہزار روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا 1415 روپے بڑھکر 2 لاکھ 73 ہزار 491 روپے کا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 38 ڈالر پر جا پہنچا۔
دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 555 روپے پر مستحکم رہی۔