پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے کا کہنا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں۔
کابینہ ڈویژن نے بھارتی ساختہ آئی فونز کو پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتےہوئے ایڈوائزری جاری کی تھی جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق کابینہ ڈویژن کے خدشات رد کردئیے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوع ہے اور بھارتی ساختہ آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان میں بلیک لسٹ ہیں۔
بھارت کے لیے مختص جی ایس ایم اے کا ٹائپ ایلوکیشن کوڈ رجسٹرڈ نہیں کرتے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے مختص کوڈ کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔