تکنیکی مسائل کےباعث ملک بھرمیں پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، اور اب زیرالتواتمام پاسپورٹس آئندہ چندروزمیں جاری کئےجانےکاامکان ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق فاسٹ ٹریک درخواستوں کےحامل پاسپورٹس کابیک لاگ ختم ہوگیا،اور آج سےپاسپورٹ مقررہ مدت میں ہی فراہم کئےجائیں گے،ارجنٹ پاسپورٹ کابیک لاگ بھی2سے3روزمیں ختم ہونےکاامکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔محکمہ پاسپورٹ کے پاس مبینہ طور پرنئے پاسپورٹس کیلئے لیمینیشن پیپر ختم ہوگئے
ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن اینڈپاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نارمل پاسپورٹس کی بروقت فراہمی کیلئےپرنٹنگ کیلئےاضافی اقدامات کیے گئے ہیں ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارسپورٹس کی بروقت فراہمی کیلئے کیے گئے اقدامات کے تحت بروقت پرنٹنگ کیلئےاضافی افرادی قوت سمیت پرنٹنگ مشینیں24گھنٹےفعال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔پاسپورٹ بنوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بری خبر
واضح رہے کہ محکمہ پاسپورٹ کے پاس نئے پاسپورٹس کیلئے لیمینیشن پیپر مبینہ طور پرختم ہوگئے تھے۔ جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے طویل انتظار کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ بیرون ملک عمرہ، علاج اور تعلیم کے لیے جانے کے خواہشمند شہری مشکل میں پھنس گئے تھے۔