بیرون ملک سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے پاسپورٹ بنوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاکستانی سفارتخانے نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد میں کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے پاسپورٹ کی پروسیسنگ میں تاخیر کا سامنا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ ایک ماہ میں مل جائیں گے جبکہ نارمل پاسپورٹ ملنے میں دو ماہ کا وقت لگے گا۔
پاکستانی سفارتخانے نے درخواست دہندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفارتخانے / قونصلیٹ کو کال کریں اور سفارتخانے یا قونصل خانے جانے سے پہلے درج ذیل فون نمبرز پر اپنے پاسپورٹ کی تصدیق کریں۔
ایمبیسی آف پاکستان، ابوظہبی: 02-4447800 (ایکسٹینشن 332)
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی: 3973600-04 (ایکسٹینشن 110)
پاکستانی پاسپورٹس کی فیس
پاکستانی پاسپورٹ 36، 72 اور 100 صفحات پر مشتمل ہوتے ہیں، جن کی نارمل فیس میں اکتوبر 2023ء میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 4 ہزار، 72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 650 روپے اور 100 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 7 ہزار روپے ہے۔