موبائل براڈ بینڈ صارفین میں کتنے مرد اورکتنی خواتین؟پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اعداد و شمارجاری کردیئے۔
موبائل براڈ بینڈ صارفین میں مردوں کی برتری برقرار،سوشل میڈیا اور موبائل بینکنگ میں خواتین کی دوڑ تیز ہوئی،پی ٹی اے رپورٹ کےمطابق 4 سال میں براڈ بینڈ صارفین میں مردوں کی شرح 21 فیصد بڑھی، خواتین موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 12 فیصد اضافےسے 33 فیصد ہوگئی۔
آن لائن بینکنگ مردوں میں 26 فیصد،خواتین میں 13 فیصد بڑھی،فیس بک، یوٹیوب،ٹک ٹاک، انسٹا گرام پر بھی مردوں کا راج، خواتین بدستور پیچھے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق شناختی کارڈکی شرط اور روایت پسندی کے باعث موبائل براڈ بینڈ کے استعمال میں خواتین کی شرح کم ،سوشل میڈیا ،خصوصاً ڈیجیٹل بینکنگ کےمحاذ میں خواتین کی دوڑ میں تیزی آ چکی۔
پی ٹی اے کے مطابق براڈ بینڈ کے حوالے سے مردوں کی شرح 4 سال کے دوران 21فیصد بڑھی،سبسکرا ئبرزکی شرح 79 فیصد سے بڑھ کرلگ بھگ 100 فیصد ہوگئی۔
فیس بک صارفیں میں 76 فیصد مرد، 24 فیصد خواتین ۔۔ صنفی فرق 68 فیصد ریکارڈ،یوٹیوب پر صنفی فرق 59 اور ٹک ٹک پر 71 اور اسٹا گرام پر صنفی فرق 41 فیصد ہے۔
رپورٹ میں اسمارٹ فونز سستے کرنے اور ڈیجیٹل سہولیات کے استعمال میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔