نوازشریف کی وطن واپسی:سول ایوی ایشن نے چارٹرڈ طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دےدی۔نوازشریف کا طیارہ شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی اجازت کے بعد اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر لینڈ کرسکے گا۔
سماء ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی پرسول ایوی ایشن نے چارٹرڈ طیارےکولینڈنگ کی اجازت دےدی ہے سی اے اے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی اجازت کے بعد اسلام آباد،لاہورایئرپورٹس پرلینڈ کر سکے گا دبئی سےنجی ایوی ایشن کمپنی نے پرواز کےلیے لینڈنگ کی اجازت طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ میاں نوازشریف کی وطن واپسی، لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کی اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ کوخصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی اے اے نے خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ غیرملکی ایئرلائن کی خصوصی فلائٹ ایف زیڈ 4525 دبئی سےروانہ ہوگی اور پاکستانی وقت کےمطابق پروازصبح ساڑھے9 بجےدبئی سےاڑان بھرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دیدیا گیا
سماء ٹی وی ذرائع کامزید کہنا ہے کہ نوازشریف کاخصوصی جہاز دوپہرساڑھے 12بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرےگا خصوصی پروازسہ پہر ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی ۔ نواز شریف کا خصوصی طیارہ تین بجے لاہور پہنچے گاخصوصی پرواز میں 150 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔کسی سے انتقام کی کوئی خواہش نہیں ، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اس وقت دبئی میں پارٹی عہدے داروں اور کارکنان کیساتھ موجود ہیں۔ جو دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے کل( 21 اکتوبر) کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
قائد ن لیگ اسلام آباد سےہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گےاور لاہور ایئر پورٹ سےبذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان پہنچیں گےجہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ نوازشریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جب سنہ 2019 میں علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے تھے تو اس وقت وہ عدالت سے سزا یافتہ تھے اور اسلام آباد کی احتساب عدالت کی طرف سے العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں بطور قیدی سات سال کی سزا کاٹ رہے تھے۔