نوازشریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ میں ممکنہ طور پر تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اور شہباز شریف کی لندن روانگی نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔ مریم نواز ہر صورت 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی جبکہ شہبازشریف تاخیر چاہتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ نوازشریف ہی کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی لندن مشن کی وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیوں اور بیانیے کی وجہ سے نواز شریف نے شہباز شریف کو لندن طلب کیا ہے۔ ن لیگ کے قائد اب خود پارٹی میں دھڑے بندیوں سے متعلق معاملات حل کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے 10 ایم پی ایز، 3 ایم این ایز کے گروپ نے شہبازشریف کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے، مذکورہ گروپ کا مؤقف ہے کہ ہمیں استقبال کے معاملات پر نظر انداز کیا جارہا ہے۔