اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے بالآخر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
I call for an immediate humanitarian ceasefire in the Middle East to ease the epic human suffering.
— António Guterres (@antonioguterres) October 18, 2023
Too many lives - and the fate of the entire region - hang in the balance.
انتونیو گوترس کا کہنا تھا کہ میں مشرق وسطیٰ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ بڑے پیمانے پر انسانی مصائب کو کم کیا جا سکے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بدھ کو ( آج ) برازیل کی طرف سے جمع کرائی جانے والی ایک قرارداد پر ووٹنگ بھی ہوگی جس میں غزہ کی پٹی تک امداد کی رسائی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل پہنچ گئے
15 رکنی کونسل کی جانب سے پہلے اس قرارداد پر پیر کے روز ووٹنگ ہونی تھی لیکن اسے 24 گھنٹے کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا اور بعدازاں امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل کے باعث امریکا کی جانب سے ووٹنگ میں مزید تاخیر پر زور دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن بھی اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔