انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سے بڑی مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔
لازمی پڑھیں۔ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپےکی مزید کمی
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 90 پیسے ہوگئی۔