ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4100 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
لازمی پڑھیں۔ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سے بڑی مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 515 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 41 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہوگئی۔