این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں بارش کا الرٹ جاری کر دیاہے ، جس میں کہا گیاہے کہ پنجاب، کے پی، بلوچستان، جی بی اور آزاد کشمیرمیں بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی اورمیرپور بارش ، گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، غزر، دیامیر،گھانچے اورشگر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔
اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں شہروں بھی بارش ہو سکتی ہے، ۔ لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ناروال، حافظ آباد، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب، قصور،فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، منڈی بہاولدین ، چکوال، جہلم، اٹک، مری، بھکر، خوشاب اور میانوالی سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
پشاور،مردان، صوابی،نوشہرہ، چارسدہ، لکی مروت، ڈی آئی خان، کوہاٹ ، ہنگو، بنوں، ایٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، سوات، مالاکنڈ ، شانگلہ اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اکے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی ہے، حیدرآباد، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین،گوٹکی، سکھر،روہڑی ،خیرپور، میرپورخاص مٹھی، عمرکوٹ، ٹنڈو آلہ یار، ٹنڈو محمد خان اور کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان اور سبی ، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، تربت اور گوادر میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش موقع ہے۔
بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے ، تیز ہواؤں، آندھی اور جھکڑ کے باعث کمزور تعمیرات اور تنصیبات کو نقصان کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔





















