عالمی منڈی میں سونا فی اونس ڈھائی فیصد سستا ہوگیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 4ہزار765 ڈالر ہوگئی، عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت میں فی اونس 6 فیصد کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں بھی سونے کی مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، فی تولہ سونا ایک دن24300روپے سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے اثرات نے اس کمی کو فروغ دیا ہے۔




















