وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم پر شوال کا یہ بابرکت چاند امن، ایمان اور سلامتی کے ساتھ طلوع فرمائے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر کا چاند ہر طرف امن، سکون اور خوشیاں لے کر آئے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ نے چاند رات کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مریم نواز نے اے ٹی ایمز کے اطراف گشت بڑھانے کا بھی حکم جاری کیا ۔





















