مسلسل ریکارڈ بنانے والی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) تاریخ کی سب سے بڑی مندی کا شکار ہوگئی ، ساڑھے تین ہزار پوائنٹس کی گراوٹ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملکی کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بدترین مندی کا شکار ہوئی اور ایک دن میں پانچ نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھی ، مارکیٹ 99 ، 98 ، 97 ، 96 اور 95 ہزار پوائنٹس کی حدیں برقرار نہ رکھ سکی۔
لازمی پڑھیں۔ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپےکی مزید کمی
منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ، ایک موقع پر بینکوں کے شیئرز میں خریداری نے 1719 پوائنٹس کا بڑھاوا بھی دیا اور مارکیٹ نے 99819 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا ، تاہم مارکیٹ اس بار نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب نا ہوسکی ۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 3505 پوائنٹس گر کر 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
آج مارکیٹ میں 43 ارب روپے مالیت کے ایک ارب 11 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔