امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے، وہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ اب یہ جنگ جیت لی گئی ہے تو وہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی شکایت کرتے ہیں، اس کے باوجود وہ آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے، یہ کام نیٹوکے لیے نہایت آسان ہے اور اس میں خطرہ بھی بہت کم ہے، دراصل تیل مہنگا ہونے کی سب سے بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے، وہ بزدل ہیں اور ہم ان کی یہ بزدلی یاد رکھیں گے۔
دوسری جانب رائٹرز کا کہناہے کہ امریکہ نے مزید ہزاروں فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے تین امریکی حکام نے گفتگو میں تصدیق کر دی ہے ۔





















