نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب حقان فیدان کو ٹیلی فون کیا اور حماس اسرائیلی جنگ اور مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق گفتگو کی۔
پاکستان اور ترکہ نے مشترکہ طور پر مسئلہ فلسطین کا 5 نکاتی حل پیش کردیا۔ جلیل عباس جیلانی اور حقان فیدان نے مسئلہ فلسطین کے مستقل حل پر زور دیا، مسئلہ فلسطین کے حل کے 5 نکاتی فارمولے پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔
پاکستان اور ترکی کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پیش کئے گئے فارمولے میں جنگ بندی، ریلیف کوریڈور، اسرائیلی بستیوں کا خاتمہ، قیدیوں کی رہائی اور 2 ریاستی حل تجویز کیا ہے۔
حماس نے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو اس صدی کا سب سے بڑا حملہ کیا تھا، جس میں 7 ہزار سے زائد راکٹ فائر کئے گئے جبکہ زمینی اور فضائی کارروائی بھی کی گئی، حماس کے حملے میں 1300 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی ظالمانہ بمباری میں اب تک 2800 سے زائد فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کا اعلان کیا ہے۔