الیکشن کمیشن نے مبینہ جانبدار وزراء اور مشیروں کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ الیکشن کمیشن نے مقامی وکیل کی درخواست پر فیصلہ 10 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد حسن فواد،مشیر احد چیمہ اور سیکرٹری وزیراعظم توقیر شاہ کو نوٹس جاری کردی، فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چھبیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
الیکشن کمیشن میں درخواست ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد،مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی دارخوست کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کےسیکرٹری توقیرشاہ سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری رہے ہیں جبکہ آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہونا ضروی ہے۔