نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر گہری تشویش ہے اور ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کرنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Pakistan is deeply concerned on the ongoing violence and loss of life in Gaza. We stand in solidarity with the oppressed people of Palestine and call for an immediate ceasefire and lifting of the blockade in Gaza. Israel’s deliberate, indiscriminate and disproportionate targeting…
— Prime Minister's Office (@PakPMO) October 16, 2023
نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو بلا جواز نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریحاَ خلاف ورزی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کوغزہ میں امدادی سامان کی نقل و حمل کیلئے راستہ کھولنے کیلئے کارروائی کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں۔اسرائیلی مظالم اور جارحانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں، نگران وزیرخارجہ
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر او آئی سی اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 18 اکتوبر کو اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے اور غزہ کے لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ غزہ پر زمینی حملہ یا قبضہ اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی ہوگی، جوبائیڈن
یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 2670 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں ایک چوتھائی بچے بھی شامل ہیں جبکہ 9600 شہری زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔